خبرنامہ پنجاب

شیخوپورہ؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، ‘4 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ /لاہور: (ملت+آئی این پی) پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انھیں معلومات ملیں تھی کہ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے 7 سے 8 دہشت گرد شیخوپورہ میں ایک آئل ڈپو پر موجود ہیں اور وہ حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ان معلومات پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے شیخوپورہ میں مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر اہلکاروں نے خود کے بچاؤں میں جوابی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تھما تو وہاں 4 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی تھیں ۔ پولیس کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلو دھماکا خیز مواد، 2 کلاشنکوف، 2 پسٹل، متعدد گولیاں اور 2 موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔