شیخوپورہ.:(اے پی پی)شرقپور روڈ پر پولیس مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا 12 رکنی گروہ موٹر سائیکلوں پرشرقپورجارہاتھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی سےہے، 5 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہعوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے2 کلو دھماکا خیزموادبھی برآمد کیا گیا ہے۔