شیخوپورہ:(اے پی پی)شیخوپورہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رات گئے شیخوپورہ میں سگیاں پل کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی جس کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ کارروائی میں کاوئنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس نے حصہ لیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ سے تھا،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے4سے5کلوگرام دھماکہ خیزمواد،2کلاشنکوف،4پستول اور97گولیاں برآمد بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔