شیخوپورہ (ملت آن لائن + آئی این پی) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر داماد نے اپنے سسر کا گلا کاٹ دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں گھنگ روڈگلی کے رہائشی اکبر علی سے اس کے داماد مجاہد نے رقم کا مطالبہ کیا ۔سسر کے رقم نہ دینے کی وجہ سے مجاہد نے غصے میں مشتعل ہو کر تیز دھار آلے سے اپنے سسرکاگلا کاٹ دیا جسکو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔مجاہد نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔