خبرنامہ پنجاب

شیخوپورہ اوراوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکومارےگئے

شیخوپورہ /اوکاڑہ (آئی این پی )شیخوپورہ کے نواحی گاؤں لبان والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک جبکہ اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 1 ڈاکو مارا گیا۔ شیخوپورہ کے علاقہ لبان والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا ایگ گروہ گھات لگا کر آنے جانے والے لوگوں کو لوٹ رہا کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی اواوکاڑہ فیصل رانا کے مطابق چک 28 ٹو ایل کے قریب پولیس نے ایک موٹر سائیکل کو چیک کرنے کے لیے روکا جس پر ملزمان نے پولیس نے پر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اجمل عرف اجملی کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو 2پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔پولیس نے ہلاک ڈاکو لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔