خبرنامہ پنجاب

شیخوپورہ: ٹریفک حادثہ، 15 افراد زخمی

شیخوپورہ (آئی این پی )شیخوپورہ کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد کے علاقے میں موٹر وے پر ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا۔