شیخوپورہ (آئی این پی) شیخوپورہ کے قریبی علاقے مانانوالہ میں ٹریفک حادثے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی ، کون دلاسہ دے گا ، عمر بھر رونے والوں کو ہر طرف آہ و بکا اور سسکیاں تھیں ۔ کئی گھر اجڑ گئے ، کئی پھول مسکانے سے پہلے مر جھا گئے ، فیصل آباد لائے جانے والے تین زخمی دم توڑ گئے۔تھانہ مانانوالہ میں ٹینکر کے ڈرائیور نور محمد ٹینکر کے مالکان اور کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ سب انسپکٹر زاہد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔