خبرنامہ پنجاب

شیخو پورہ: شرقپور روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ:(آئی این پی) شرقپور روڈ پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے کارروائی کی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی۔ ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کر لیے گئے۔ تمام دہشت گردوں کی لاشیں شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔