خبرنامہ پنجاب

شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے شخص کی رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے شخص کی رہائی کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے شیخ رشید ٹرین کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن اترے تو فقیر محمد نامی شہری نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا۔ شیخ رشید نے فقیر محمد نامی شہری کے خلاف کارروائی کی کوئی درخواست نہیں دی گئی ۔مگر اس کے باوجود اسے حراست میں لے لیا گیا جس کا اعتراف ایس پی ریلوے مخدوم قیصر نے بھی کیا ہے کہ فقیر محمد انکی حراست میں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت بغیر ایف آئی آر کے کسی بھی شہری کو 24 گھنٹے سے زیادہ حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔لیکن ریلوے پولیس نے فقیر محمد کو کسی قانونی جواز کے بغیر حراست میں رکھا ہوا ہے۔لہٰذا استدعا ہے کہ فقیر محمد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔