صادق آباد (ملت + آئی این پی) صادق آباد میں پولیس نے کھروڑ دولت آباد اور فیض جیلانی کے علاقے ڈاکوؤں سے کلیئر کراکے علاقے میں چھ چوکیاں قائم کردیں‘ ڈاکوؤں کے زیر قبضہ زمینیں بھی اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق کھروڑ دولت آباد اور فیض جیلانی کے علاقوں کو ڈاکوؤں سے کلیئر کراکے علاقے میں پولیس کی چھ چوکیاں قائم کردی گئیں جبکہ ڈاکوؤں کے زیر قبضہ زمینیں بھی اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ (ن غ)