صادق آباد(اے پی پی)رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر جعلی فارموں کی فروخت سرعام جاری ہے ۔ سادہ لوح لوگ پانچ سو روپے کا فارم خرید کر لاہور بھیج رہے ہیں۔ شہری 5 سو روپے میں فی فارم خرید رہے ہیں ۔ جعل ساز یہ کہہ کر لوگوں کو فارم بیچ رہے ہیں کہ فارم پُر کر کے بھیجنے والے کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے۔ پوسٹ آفس انچارج صادق آباد نذیر احمد کا کہنا ہے کہ لوگ منع کرنے کے باوجود یہ فارم بھیجنے پر بضد ہیں ، ایک شخص کئی کئی فارم بھیج رہا ہے۔