فیصل آباد (آئی این پی) صدر پا کستان کی طرف رحم کی اپیل مسترد ہو نے کے بعد خا تون اور 3بچوں کے قا تل کو آج تختہ دار پر لٹکا یا جا ئے گا ۔تفصیلات کے مطا بق15سال پہلے سزا ئے موت کے قیدی رضا آباد کے رہا ئشی عدیل شہزاد نے قریبی رشتہ دار زاہدہ نسیم کو اسکے 3تین بچوں سمیت قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں چلا تھا اور اسے سزا ئے موت کی سزا ہو ئی تھی بعد میں یہ سزا اعلیٰ عدا لتوں نے بھی قا ئم رکھی صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیل مسترد کر دی آج بروز منگل مجرم عدیل کو چو ہرئے قتل میں تختہ دار پر لٹکا یا جا ئے گا سنٹرل جیل میں سزا دینے کے لیے تمام انتظا مات مکمل کر لیے گئے۔