ملتان:(اے پی پی)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیئے اچانک ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف طلباء اور طالبات کے ہاسٹلز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے فوری طور پر یونیورسٹی کی سیکورٹی مزید سخت کرنے اور یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر بنا کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔