خبرنامہ پنجاب

ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں پی ٹی آئی کے بینرز اتارنا شروع کر دیئے

لاہور:(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مال روڈ پر آویزاں پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹرز اتارنا شروع کر دیئے ہیں ۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے کے دوران مال روڈ پر بینرز اور فلیکسز لگانے کیلئے انتظامیہ اور پی ایچ اے سے اجازت نہیں لی جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ۔ تحریک انصاف نے جلسے کیلئے بینرز اور فلیکسز لگانے کی فیس بھی ادا نہیں کی ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اقدام پر تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام انتہائی ظالمانہ ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔