خبرنامہ پنجاب

طالبعلموں کوپک اینڈ ڈراپ گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور: (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو سکولوں سے پک اینڈ ڈراپ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعنیات کرنے کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کہتے ہیں شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کے واقعات میں کمی نہیں آرہی ۔ 310 بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ سیکرٹری سکولز نے عدالت کو بتایا کہ اے پلس اور اے کیٹگری کے 6000 سکولز میں سی سی ٹی وی کیمرے اور میٹل ڈی ٹیکٹر سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سکولز انتظامیہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا جائے ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے اغواکے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ، ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کواسکولوں سےپک اینڈ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈز میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل مسعود نے بتایاکہ بچوں کے گردے نکالنے کے لیے وقت انتہائی محدود ہوتا ہے ۔ بچوں کے اعضا کی پیوند کاری کا کوئی وقوعہ سامنے نہیں آیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بازیابی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کرلی کیس کی مزید سماعت 20 ستمبر کو ہوگی ۔