خبرنامہ پنجاب

طاہرالقادری (کل)شیخ رشید کے ہمراہ اہم خطاب کریں گے

لاہور (آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اتوار کو راولپنڈی کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ خطاب کریں گے جس میں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں نمایاں پیش رفت نہ ہونے کے معاملے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری جو گزشتہ ماہ کینیڈا سے لاہور آئے تھے اور لاہور میں ایک احتجاجی دھرنے سے خطاب کے بعد اپنی رہائش گاہ پر اعتکاف میں بیٹھ گئے تھے اب عید کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اتوار کو راولپنڈی جائیں گے جہاں وہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کریں گے اور دونوں پارٹیوں کے کارکنوں سے ان کا اہم خطاب ہوگا۔ (ن غ)