خبرنامہ پنجاب

طلبا پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ترجمان پنجاب یونیورسٹی

لاہور (ملت + اے پی پی )پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے طلبہ تنظیم کی جانب سے ادارہ علوم ابلاغیات میں طلباکو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے ادارہ علوم ابلاغیات کی کھڑکیوں ،دروازوں کو نقصان پہنچانے اور طلباوطالبات پر تشدد میں ملوث طلبہ تنظیم کے کارکنان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔