خبرنامہ پنجاب

طلبہ انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

لاہور: (منلت+اے پی پی) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے طلبا ڈگریاں نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ دن بھر طالب علموں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل جا ری رہی اور کینال روڈ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ فزیو تھراپی اور انجئینرنگ کی ڈگریوں کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ جس کی وجہ سے انکا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔ طالب علموں کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جمعہ کے روز وزیر تعلیم سے طلبہ کا پانچ رکنی وفد ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں مسلے کے حل کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔