خبرنامہ پنجاب

طورخم بارڈرپرفائرنگ؛ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: (اے پی پی) پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ، افغان سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو خطے میں امن اور سلامتی کے خلاف سازش قرار دیدیا ۔ پیپلز پارٹی کی ر کن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان خطے میں امن کے خلاف سازشوں سے باز آئے اور پاکستانی علاقوں اور پاکستانی سیکورٹی فورسز پر گولہ باری کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ۔ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گولہ باری کا معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھایا جائے افغان سفیر کو طلب کیاجائے ۔ عالمی فورمز پر بھی افغانستان کے عزائم کو بے نقاب کیا جائے ۔