خبرنامہ پنجاب

طیاروں کی کمی کےباعث لاہورایئرپورٹ پر2 پروازیں منسوخ

لاہور:(آئی این پی) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 2 پروازیں منسوخ جبکہ 2 تاخیر کا شکار ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیارے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شاہین ایئر لائنز کی کراچی سے آنے والی پرواز 142 جبکہ کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز872 کو بھی منسوخ کر دیا ہے اسی طرح شاہین ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز711 ساڑھے چودہ گھنٹے لیٹ ہے جس کی رات دس بجے کے بعد لاہور سے روانگی کی توقع ہے جبکہ سینکڑوں عمرہ زائرین کو مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651 صرف پندرہ منٹ تاخیر سے دن سوا گیارہ بجے لاہور پہنچی ۔