خبرنامہ پنجاب

طیبہ تشدد کیس؛ پولیس نے پھوپھی کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں پولیس نے بچی کی پھوپھی کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد پولیس طیبہ اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی پٹھانی بی بی کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، پٹھانی بی بی اور دیگر افراد ہی طیبہ کو عدالت سے لے کر گئے تھے۔ طیبہ کی بازیابی کے لئے پولیس مختلف ذرائع سے تلاشی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔