لاہور: (ملت+آئی این پی) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ عائشہ ممتاز کیساتھ کام کرنے والے ڈرائیور کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 2 گھر اور 80ہزار کا موبائل ملا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ عائشہ ممتاز کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیور کی تنخواہ تو 24 ہزار روپے ہے لیکن اس کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 2 گھر اور 80 ہزار کا موبائل ملا ہے۔انہوں نے کہا عائشہ ممتاز حکومتی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں سکی تھیں جبکہ چھٹیوں پر جانے اور واپس آنے کا فیصلہ بھی ان کا اپنا تھا تاہم وہ نہیں جانتے کہ عائشہ ممتاز کس دبا کی بات کر رہی ہیں اس سے متعلق معلوم کرنے کی کوشش کروں گا۔