خبرنامہ پنجاب

عابد باکسر نے اپنی جان بچانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عابد باکسر نے

عابد باکسر نے اپنی جان بچانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور: (ملت آن لائن) جعلی پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے عابد باکسر نے اپنی جان بچانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے درخواست پر آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عابد باکسر کو دبئی سے پولیس نے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا۔ عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے کہ کہیں اس کو اب پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت پولیس کو عابد باکسر کو پولیس مقابلہ میں مارنے سے روکنے کا حکم دے اور زندہ سلامت پیش کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔