عارف والا: (ملت+اے پی پی) بورے والا روڈ پر 2 ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عارف والا میں بورے والا روڈ پر 2 ٹرک ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کا نتیجہ لگتا ہے تاہم لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور شواہد کی روشنی میں حتمی طور پر صورت حال واضح ہوگی۔