عارف والا:(اے پی پی)عارف والا میں 12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی ،ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق عارفوالا کے نواحی گاؤں حسن آرائیاں کے محنت کش کی 12سالہ بیٹی قریبی دکان پر گئی تھی جہاں اسےزیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ ملزم کو گرفتا رکرکےمقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ بچی کے طبی معائنے کے بعد میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ا نہیں انصاف فراہم کیاجائے۔