لاہور:(آئی این پی ).عالمی بینک کے صدر جم یانگ نے ناروے کے سفیر کے ہمراہ شاہی قلعہ لاہور کی سیرکی،عالمی بینک کے صدرکے ساتھ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ صدر عالمی بینک جم یانگ 2 روز دورہ پر پاکستان پہنچے تو صوبائی دارالحکومت لاہور میں قدیم ثقافتی عمارت شاہی قلعہ کی سیر کی خواہش کا اظہار کیا جس کی فوری تعمیل کی گئی اور نا روے کے سفیر کے ہمراہ شاہی قلعہ میں شیش محل، ہیکروال سمیت تاریخی مقامات کی سیرکرائی گئی۔ تارویجن سفیر ٹورنیئریو نے اس موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ شاہی قلعے کا اپنا ایک منفرد مقام ہے، ثقافتی مرکز کی دیکھ بھال میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔