لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز اور عدالتی اہلکاروں کو ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیسز بروقت نمٹانے پر ماتحت عدلیہ کے لئے ایڈوانس انکریمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس کے حکم کے بعد فنانس ڈِپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز اور عدالتی سٹاف و افسران کو تنخواہوں میں ایڈوانس انکریمنٹ دیا جائے گا۔