خبرنامہ پنجاب

عدالت نےامریکی جاسوس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

راولپنڈی: (اے پی پی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے مبینہ امریکی جاسوس میتھیو کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ بتایا جائے میتھیو کا جرم بڑا ہے یا ہوسٹن قونصلیٹ کا ؟ دوران سماعت تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ میتھیو بیرٹ نے ہوسٹن قونصلیٹ میں جھوٹ بول کر ویزہ حاصل کیا ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے میتھیو کا جرم بڑا ہے یا ہوسٹن قونصلیٹ کا؟ امریکی شہری کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی دفع لگائی گئی ہے جبکہ میتھیو قانونی ویزے پر پاکستان آیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے میتھیو کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔