خبرنامہ پنجاب

علیم خان جھوٹا حلف نامہ کیس فیصلہ چوتھی بارموخر

لاہور:(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے علیم خان کے جھوٹے حلف ناموں سے متعلق کیس کا فیصلہ چوتھی بار پھر موخر کر دیا ہے ۔ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فیصلہ بیس جون تک موخر کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے علیم خان کیخلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے علیم خان کے خلاف جھوٹے حلف نامے جمع کرانے پر الیکشن کمیشن میں دائر کی ۔ الیکشن کمیشن نے معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کیوجہ سے فیصلہ 20 تک موخر کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو تین مرتبہ پہلے موخر ہو چکا ہے ۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سٹے آرڈرز کے پیچھے چھپ رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ جب کچھ غلط کیا ہے تو ادارے کارروائی کریں ، جب ادارے کارروائی کرتے ہیں تو پی ٹی آئی رکاوٹ بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے کیس کی بھی سماعت کرے ۔