خبرنامہ پنجاب

علیم خان نے این اے 122کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی

لاہور:(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 122کے ضمنی انتخابات کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے الیکشن کمیشن پنجاب کو درخواست دے کر این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات کے ریکارڈ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے بعد حلقے سے خارج کئے گئے ووٹوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ (ن غ)