اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف این اے 122 کے حوالے سے جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو کیس کی سماعت کے دوران علیم خان کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا اور موقف اپنایا کہ این اے 122میں حلف نامے علیم خان نے نہیں ووٹرز نے جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے پاس مقدمہ سننے کا اختیار نہیں۔ حلف نامے جھوٹے ہیں یا درست اوتھ کمشنر سے تصدیق کرائی جاسکتی ہے۔ فیصلے کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایاز صادق نے جھوٹے حلف ناموں پر علیم خان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کررکھا ہے۔ (ن غ)