خبرنامہ پنجاب

علی حیدرگیلانی نےتین سال بعدعیداپنے اہل خانہ کیساتھ منائی

ملتان (آئی این پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حال ہی میں بازیاب ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی نے پانچ عیدوں کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کی بہت خوشی ہے 5 عیدوں کے بعد بازیابی کے بعد آج میں اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منارہا ہوں۔واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو2013 کے عام انتخابات کے دوران اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی رواں سال مئی میں 3 سال بعد بازیابی ہوئی تھی۔