خبرنامہ پنجاب

علی حیدر گیلانی کے تین سال، بازیاب نہ کراسکے

ملتان:(آئی این پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا ہوئے تین سال ہو گئے تاہم سالوں گزر جانے کے بعد علی حیدر گیلانی کی نہ تو بازیابی ہوئی اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی سراغ لگایا جا سکا ۔ ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو آج سے تین سال پہلے 9 مئی 2013 کو جنرل الیکشن کی کمپین کے دوران چوک کمہارانوالا کے قریب خرم ٹائون کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ پارٹی کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے ۔ تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود علی حیدر گیلانی کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ دوسری جانب علی حیدر گیلانی کو بازیاب نہ کرائے جانے کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان کیجانب سے شہر میں مظاہرے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔