لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) فوبیا کا شکار ہیں،وہ اپنی نا لائقی کو چھپانے کے لئے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو حرف تنقید نہ بنائیں۔عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا تھا کہ تمام صوبے میگا پراجیکٹس بنانے میں آزاد ہیں ،عمران خان اپنی نا لائقی کو چھپانے کے لئے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو حرف تنقید نہ بنائیں، درحقیقت عمران خان کو پنجاب کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل میں اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنا وقت پنجاب پرتنقید میں ضائع کرتے ہیں اگروہ وقت خیبر پختونخواہ پر صرف کریں تو وہاں کے عوام کی محرومیاں دور ہوسکیں گی۔