خبرنامہ پنجاب

عمران خان سے ڈی جے بٹ کی ملاقات ، جلسوں میں ذمہ داریاں دینے کی یقین دہانی کروادی

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ڈی جے بٹ کی ملاقات جبکہ عمران خان نے لاہور کے بعد تمام جلسوں میں ڈی جے بٹ کو ذمہ داریاں دینے کی یقین دہانی کروادی ۔ لاہور میں ملاقات کے دوران ڈی جے بٹ نے عمران خان سے جلسوں میں نہ بلانے کی وجہ پوچھی اور کہا کہ لاہور کے جلسے میں موسیقی سے لہو گرمانے کیلئے مجھے ایک بار پھر سے موقع دیا جائے جس پر عمران خان نے کہا کہ لاہور کے جلسے کیلئے ڈی جے کامران شیخ سے معاہدہ ہوگیا ہے تاہم اگلے تمام جلسوں میں میوزک ڈی جے بٹ ہی چلائیں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہونے والے جلسے میں ڈی جے بٹ کی جگہ ڈی جے کامران نے شرکا کا لہو گرمانے کا کام کیا تھا۔