خبرنامہ پنجاب

عمران خان مجھے سپیکر نہیں ’’ایاز صاق ‘‘کہہ لیں مگر اسمبلی ضرورآ ئیں ‘سپیکر قومی اسمبلی

لاہور (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ترک صدرکے پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے مشرکہ اجلاس بلایا جا رہا ہے ‘ عمران خان مجھے سپیکر نہیں ’’ایاز صاق ‘‘کہہ لیں مگر اسمبلی ضرورآئے ‘میں سپیکر ہوں عمران خان کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑ یگا ‘پانامہ لیکس پراب عمران خان کو خود کوئی فیصلہ کر نے کی بجائے سپر یم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے جو یقیناًقانون اور آئین کے مطابق ہوگا ‘عشرت العباد اب گور نر کے عہدے سے الگ ہو چکے ہیں ہمیں انکا پیچھا اور ان پر تنقید چھوڑ دینی چاہیے ‘اپنے انتخابی حلقے میں سب سے پہلے سیوریج اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل کر نے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ ہفتے کے روز سمن آبا دمیں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے اب بھی عمران خان اور تحر یک انصاف کو کہتے ہیں وہ پار لیمنٹ میں آئے اور اپنا کردار ادا کر یں اب ترک صدرکے پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کر نے کیلئے آرہے ہیں اس لیے عمران خان اور تحر یک انصاف کو بھی وہاں آنا چاہیے اس سے ایک اچھا پیغام جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ اگر عمران خان مجھے سپیکر نہیں کہنا چاہتے وہ نہ کہیں مگر اسمبلی میں ضرور آئے مجھے بیشک ایاز صادق ہی کہہ کر پکارتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی معاشرہ ہے اس لیے بلاول بھٹو کو اپنے سے بڑے لوگوں سے تمیز کیساتھ ہی بات کر نی چاہیے مجھے ابھی تک بلاول بھٹو نے چچا یا انکل نہیں کہا ۔انہوں نے کہا کہ عشرت العباد اب گور نر کے عہدے سے الگ ہو چکے ہیں ہمیں انکا پیچھا اور ان پر تنقید چھوڑ دینی چاہیے اگر ان کے بارے میں کوئی بات کر نا تھی تو اس وقت کرتے جب وہ عہدے پر تھے اب ہمیں خود پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی اصلاح کر یں ۔