لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ( آج) اتوار کو طلب کر لیا ‘پارٹی انتخابات سمیت دیگر اموار کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹس میں تحر یک انصاف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونیوالے اجلاس میں مر کزی قائدین شاہ محموقر یشی ‘جہا نگیر خان ترین اور نعیم الحق سمیت دیگر مر کزی اور صوبائی قائدین شر کت کر یں گے ااور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔