خبرنامہ پنجاب

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں :رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: (اے پی پی) رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو پاکستان کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا جبکہ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں ایک طرف نواز شریف رنگ روڈ کا افتتاح کر رہے ہیں دوسری طرف ماتم جاری ہے ۔ رانا ثناء اللہ گئے تو تھے فیصل آباد کے کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کرنے ، میڈیا سامنے آیا تو ،، کپتان پر برس پڑے ، کہتے ہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تحریک انصاف نظر نہیں آئے گی ، عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ۔ لاہور میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، بھی کپتان کا نام لیے بغیر بولے ، ایک طرف نوازشریف رنگ روڈ کا افتتاح کررہے ہیں ، دوسری طرف ماتم جاری ہے ۔ ایک صحافی نے سوال کیا ، اعتزازاحسن کہتے ہیں ، ٹی او آرز پر حکومت نہیں مان رہی ،، اس پر سعد رفیق بولے ، ہم سب امید سے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے ، مل کر ہرطرح کی آمریت کو روکیں گے ۔