خبرنامہ پنجاب

عمران خان کسی کا دامن پکڑ لیں:اعجازشاہ

گوجرانوالہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر وزیراعظم بننا ہے تو کسی کا دامن پکڑ لیں‘ جو بھی میرے پاس آئے گا اسے حکمران بنا دونگا۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں حکومتیں بنانے والا ہوں جو بھی میرے پاس آئے گا اسے حکمران بنا دونگا۔ عمران خان نے اسمبلی سے واک آؤٹ کرکے بڑی غلطی کی اگر انہوں نے وزیراعظم بننا ہے تو کسی کا دامن پکڑ لیں۔ پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف حکومت کو مسائل ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے نواز شریف جب بکتر بند گاڑی سے نکلا تو اس پر بہت ترس آیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری فقیر آدمی ہیں اور دل کے بادشاہ ہیں۔ (ن غ)