خبرنامہ پنجاب

عمران خان کی قیادت میں حکومتی لوٹ مار کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرینگے: نوشین حامد

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہعمران خان کی قیادت میں حکومتی لوٹ مار کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ پاکستانی قوم بیدار ہو چکی ہے اب لوٹ مار کرنے والوں کا انجام قریب ہے ، تحریک انصاف کے کارکنان نے حق کے لئے تاریخ ساز جدوجہد کی ،ان کی یہ پرامن جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،یہ کارکنا ن ہر دل عزیز قائد عمران خان کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں نکل آئے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہمت اور حوصلہ کی کئی داستانیں رقم کی ہیں ، دنیا بھر کی سیاسی جماعتیں ہمارے کارکنان کے حوصلہ پر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنان حکومتی تشد د اور جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں،ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے ،کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں حق کی آواز بلند کرنے والوں کوجیل بھیج دیا جاتا ہے ،سچ کہنے والوں پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں ،یہ جمہوریت نہیں بلکہ تماشا ہے جہاں حکمران عوام کو دھوکہ دے کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔