لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نئے پاکستان کامستقبل روشن اور تابناک ہے، عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا حکومت کا 100روزہ پلان تبدیلی کی امید ہے، 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈا ملکی تاریخ میں عمران خان کا منفرد اقدام ہے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کامستقبل روشن اورتابناک ہے، حکومت نے داخلی محاذ پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ادائیگیوں کے بحران کا خاتمہ حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیےجارہے ہیں، 100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کی حکومت کے سو روزہ پلان مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر تقریب منعقد ہوئی تھی ، جس میں وزیراعظم نے حکومتی اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا تھا۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آنےوالےدن آسان نہیں، اندازہ ہی نہیں تھا کہ ملک میں اتنی چوری ہوئی، ہرروز نیاانکشاف ہوجاتا ہے، چھبیس ملکوں میں پاکستانیوں کےگیارہ ارب روپےپڑےہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا شہباز شریف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ ڈرامے باز نہیں، سادہ آدمی ہیں ۔ بڑی بڑی ٹوپیاں یا بوٹ پہن کر نہیں پھرتے۔
یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا وزیراعظم کا ہر لمحہ پاکستان کو بہتر بنانے میں صرف ہورہا ہے، عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات سےنکالیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا ہے۔