خبرنامہ پنجاب

عمران خان 2018 کےانتخاب میں شکست کےبعد واپس سسرال چلےجائیں گے

لاہور: (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا عمران خان کا احتجاج سسرالی ایجنڈا ہے۔ ان کے احتجاجی مارچ کو نہیں روکا جائے گا۔ پنجاب میں بھی ایم کیو ایم کے بانی کی طرح دو افراد انتشار اور عدم استحکام کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ عمران 2018 انتخاب میں ناکامی کے بعد باقی زندگی سسرال گزاریں گے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا شیخ رشید کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ صوبائی وزیر قانون نے واضح کیا کہ جب تک کسی کو عدالت سے سزا نہ ہو وہ نااہل نہیں ہوتا۔ وسیم اختر کو ملک کا قانون حلف اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔