عمران خا ن کا سیاسی مستقبل نہیں‘ میاں وسیم اخترشیخ
قصور(ملت آن لائن) بلاول بھٹوزرداری ‘عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘ عمران خا ن کا سیاسی مستقبل نہیں‘عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے ایک تقریب میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے‘بلاول بھٹو اپنی حکومت کی کارکردگی بہتربنانے کی طرف توجہ دیں‘انتشار‘افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ آج اپنی منفی سیاست کی بناء پر سیاسی میدان میں تنہاء کھڑاہے‘عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تیزرفتار اورشفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے‘ ملک بھرمیں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کوتیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہاہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیر ے چھٹ جائیں گے اورخوشحالی آئے گی‘مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ پونے پانچ سالوں کے دوران افراتفری‘ منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
عمران خا ن کا سیاسی مستقبل نہیں‘ میاں وسیم اخترشیخ