خبرنامہ پنجاب

عمران واحد رنڈوے ہیں جنہیں طلاق دینے پر75 کروڑملے:رانا ثناء اللہ

لاہور:(آئی این پی) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ مخالفین پر گرجے اور پھر خوب برسے۔ کپتان کی طرف پھر پھینکے تنقید کے تیر۔ کہتے ہیں آخر یہ ترانہ کیا ہے۔ اج میرا عمران خان دے جلسے وچ نچنے نوں جی کردا جس کو ناچنا ہے کلبوں میں جا کر ناچے ۔ کچھ عمران کی سیاست کے ہنر پر رانا ثنا نے تنقید کی کچھ عمران کے گھر پر۔ کہتے ہیں کہ عمران خان دنیا کے واحد رنڈوے ہیں جنہیں طلاق دینے پر بیوی سے 75 کروڑ ملے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا عمران خان چاہتے ہیں ان کی اے ٹی ایم چلتی رہیں مگر ٹیکس چوروں، رینٹل پاور، ایل این جی کوٹہ اور حج میں کرپشن کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا۔ پاناما لیکس اب چوڑی دار پاجامہ ہیں قوم کوئی یکطرفہ احتساب قبول نہیں کرے گی۔