لاہور: (ملت+آئی این پی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گی‘پانامہ لیک پرعدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے‘عمران خان کو2017میں شادی سے پہلے کسی حکیم اور ڈاکٹرز سے مشورہ کر لینا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ ڈی ایس ڈی میں پنجاب بھر کے ایک ہزار مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن اسسٹنٹ میں موٹرسائیکل اور ٹیب تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ایس ڈی کے ڈائریکٹر رمضان سعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیرتعلیم رانامشہود نے موٹرسائیکل کی چابیاں اور ٹیب ایم ایز میں تقسیم کیے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمدخان نے کہا کہ عمران خان پہلے الیکشن کمیشن میں اپنی نااہلی کا سامنا کریں بعد میں پانامہ لیکس کی بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ عالمی قوتوں کی ہماری حکومت کے خلاف ایک سازش ہے‘ وزہر عظم نے خود اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا عمران خان کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔