لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رات اٹھ بجے کے بعد بجلی کے نرخ الگ ہو نگے ،دیہات میں اٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو گی اور بجلی کی چوری روکنے کیلئے ڈیجیٹل میٹر نصب کئے جا رہے ہیں ‘ جہاں لائن لاسززیادہ ہوں گے وہاں زیادہ لوڈشیڈ نگ کی جائیگی ‘مارکٹیں 8سے 9بجے تک بند نہ ہوئیں تو ان سے بھی انڈسڑی والا ٹیرف وصول کر یں گے‘ وزیر اعظم نواز شریف کا بڑا پن ہے کہ عمران خان کوہاتھ نہیں لگاتے اور اپنے کارکنوں کو بھی جذبات پر قابو رکھنے کی تلقین کرتے ہیں ‘ پانامہ لیکس کے بعد برساتی مینڈ ک باہر نکل آئے ہیں ‘عمران خان نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے وہ(ن) لیگ پر تنقید سے پہلے زکواۃ کے پیسے کا حساب دیں ‘عمران خان کو بال ٹمپرنگ کی عادت ہو چکی ہے‘عمران خان کو ضرور ائے ونڈ آنا چاہیے وہاں تبلیغی اجتما ع ہو تا ہے ہو سکتا ہے ان کو ہدایت مل جائے ‘عمران خان کے پاس سیاست میں کر نے کو کچھ نہیں اس لیے احتجاجی سیاست کرتے ہیں مگر عوام انکی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے ‘عمران خان کہتے ہیں جو انکے خلاف بات کر یں اسکو جیل میں ڈالو مگر میں کہتاہوں کہ آپ کو کیوں نہ جیل میں ڈالا جائے‘جب ہر کوئی تنقید کر یگا تو کون جج پانامہ لیکس کمیشن کی سر براہی کر یگا ؟ ۔ منگل کے روز لاہور میں موسمی تبدیلی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور بجلی کی پیدوار کے حوالے سے جو منصوبیشروع کیے ہیں وہ2017تک مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مارکٹیں اور دکانیں رات8سے9بجے تک بند کر کے بجلی بچانا ہوگی اگر ایسا نہیں ہو گا تو پھر حکومت مارکٹیوں اور دکانوں والوں سے بھی کمرشل نہیں بلکہ انڈسڑی والا ٹیرف وصول کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا ملک میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ نہیں کی جائیگی لیکن لائن لاسز زیادہ ہوں گے وہاں لوڈشیڈ نگ ضرور زیادہ کی جائیگی اور بجلی چوری کے خاتمے کے حوالے سے بھی بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کے میدان میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب جب انکے پاس سیاست میں کر نے کو کچھ نہیں تووہ خود کو زندہ رکھنے کیلئے احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر رہے ہیں مگر انکا پہلے بھی دھر نہ ناکام ہو چکا ہے اور اب بھی انکی دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر وقت اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کی باتیں کرتے ہیں مگر ہمارے وزیر اعظم میاں نوازشر یف ایسا کچھ نہیں چاہتے اور ہم عمران خان سے تب نمٹیں گے جب وہ ووٹ لینے کیلئے عوام کے پاس جائیں گے اور انکو ایک بار پھر انتخابی سیاست کے میدان میں شکست دیں گے اور پانامہ لیکس کے بعد اب عمران خان سے ٹی 20کا وقت آگیا ہے مگر عمران خان کو بال ٹمپرنگ کی عادت ہے لیکن (ن) لیگ انکو اب ایسا نہیں کر نے دیں گے اور پاکستان کے عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے ۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس سیاست چمکانے کیلئے اب کوئی ایشو نہیں بچا اس لئے وہ ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں‘پاکستان عمران خان کی مرضی اور خواہشات پر نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خدائی دعوے کرتے ہیں تاہم پاکستان کی عوام2018 کے انتخابات میں انکی سیاست کا جنازہ نکال دے گی ، وزیر اعظم نواز شریف کا بڑا پن ہے کہ عمران خان کوہاتھ نہیں لگاتے اور اپنے کارکنوں کو بھی جذبات پر قابو رکھنے کی تلقین کرتے ہیں ‘عمران خان کو تکلیف ہے کہ 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ،عمران خان بتائیں کہ زکو کے تین ملین ڈالر پر منافع کی رقم کہاں گئی ؟۔ علامہ طاہر القادری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر طاہر القادری جیسے نہیں ، علامہ صاحب اپنے کارکنوں کو دو بار دھوکہ دے چکے ہیں ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں‘صنعتوں کو مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور بہت جلد بجلی کی پیداوار 18ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔