لاہور: (آئی این پی) عوامی تحریک نے بھی تین ستمبر کو سالمیت پاکستان مارچ کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ سالمیت پاکستان مارچ راولپنڈی میں تین ستمبر کو ہوگا ۔ تین ستمبر کو تحریک انصاف بھی لاہور میں پاکستان مارچ کا اعلان کرچکی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے راولپنڈی کی ریلی اتحادیوں سے مشاورت کے لئے ملتوی کی ۔ اب ریلی تین ستمبر کو سالمیت پاکستان مارچ کے نام سے ہوگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین ستمبر کا مارچ بڑے پیمانے پر ہوگا ۔
خبرنامہ پنجاب
عوامی تحریک کا تین ستمبر کو پاکستان مارچ کا فیصلہ
![](http://www.millat.com/wp-content/uploads/2016/08/qadri.jpg)