لاہور(آئی این پی)پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کا مشن ہے،عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ترقیاتی کاموں کےمعیار اورکام کی رفتارکاجائزہ لینےکےحوالےسےلاہورمیں اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اپنےخطاب میں کہنا تھا کہ حکومت نےتعلیم اورصحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لئے متعدد اصلاحات کی ہیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے جس سے دیہی معیشت کو بےپناہ فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ڈھائی سال کے دوران تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگرسہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔