خبرنامہ پنجاب

عوام کھوکھلےنعرے لگانے والوں سے بے وقوف نہیں بنتے:شہباز شریف

لاہور(آن لائن) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے پشاور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار کو کامیاب کرانے پر پشاور کی عوام کا شکریہ ادا کیا ، کہتے ہیں عوام کھوکھلے نعروں سے بے وقوف نہیں بن سکتے ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ٹوئیٹ پر پشاور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پشاور کے عوام نے مسلم لیگ نواز کو اس کی عوام دوست پالیسیوں کے وجہ سے ووٹ دیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں جو عوام نے کہا اسے پشاور میں درست کر دیا ۔ عوام کھوکھلے نعروں سے بے وقوف نہیں بنائے جا سکتے بلکہ جو زمین پر کام کر کے دکھاتے ہیں ان کو ہی ووٹ دیا جاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ نواز کے کامیاب ہونے والے امیدوار ارباب وسیم کو مبارکباد بھی دی ۔