خبرنامہ پنجاب

عوام کیلئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گے، شہباز

لاہور: (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندےعوامی مسائل کےحل کیلئےتمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی گاڑی پٹری پرچڑھ چکی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اورترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔ ترقی کے ثمرات سے عام آدمی بھی مستفید ہو رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئےتمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں۔